ساحلی کرناٹک سمیت گیارہ اضلاع کے لیے ایلوالرٹ جاری ، بارش کی پیش گوئی

بنگلورو: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے چار دنوں میں کرناٹک میں ہلکی سے درمیانی بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ریاست کے ساحلی اور جنوبی اندرونی علاقوں میں بارش ہونے کی توقع ہے، 11 اضلاع کو یلو الرٹ کے تحت رکھا گیا ہے۔

دکشینہ کنڑ، اڈپی، اترا کنڑ، شیوموگا، چکمگلورو، میسور، ہاسن، کوڈاگو، اور چامراج نگر ان اضلاع میں شامل ہیں جن میں بارش کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی نے بھی 3 اپریل سے 5 اپریل تک درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس کی کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

بنگلورو میں منگل سے موسم ابر آلود ہے، اور آئی ایم ڈی نے جمعرات سے شروع ہونے والی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شیواموگا، کوڈاگو، ہاسن، چکمگلورو، ہاویری، گدگ، دھارواڑ، بیلگاوی، اترا کنڑ، دکشینہ کنڑ اور اڈپی کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

وجے نگر، ٹمکورو، رام نگر، میسورو، منڈیا، کولار، داونگیرے، چتردرگا، چکبالا پور، چامراج نگر، بنگلورو دیہی، اور بنگلورو اربن میں درمیانی بارش متوقع ہے۔ موسمیات کے سائنسدان سی ایس پاٹل کے مطابق آئی ایم ڈی نے 4، 5 اور 6 اپریل کو بھاری بارش کی وارننگ دی ہے، جس کے نتیجے میں کئی اہم اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دھارواڑ، کلگٹگی اور بیلگاوی میں پہلے ہی بارش ہو چکی ہے، جب کہ کلبرگی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خلیج بنگال پر بننے والے ایک طوفانی نظام سے مہاراشٹرا، کرناٹک اور تمل ناڈو کے متاثر ہونے کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق بدھ کو دھارواڑ، کلبرگی ، باگل کوٹ، گدگ اور ہاویری اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔

«
»

میانمار زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد 2700 کے پار ہوئی، اموات کی تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ

مسلم پرسنل لا بورڈ کا انتباہ ،اگر پارلیمنٹ میں بل منظور ہوا تو ملک گیر تحریک چلے گی