بھٹکل (فکر و خبر نیوز) 4/اپریل 2025ء جماعت المسلمین تیگنگنڈی کے قاضی اور شہر بھٹکل کے قدیم حافظ و عالمِ دین مولانا عبدالقادر ڈانگی صاحب کل منگلور سے بھٹکل آنے کے دوران ہوئے ایک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں مولانا اپنے فرزند رفیق فکروخبر مولوی عتیق ڈانگی ندوی اور ان کی فیملی کے ساتھ میڈیکل چیک اپ کے لیے منگلور گئے ہوئے تھے۔ شام کے وقت واپسی کے دوران ان کی کار کو ٹیشور میں ایک ڈیوایڈر سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی جہاں مولانا عبدالقادر صاحب کے سر پر چوٹ آئی اور ان کے دیگر اہل خانہ بھی اس حادثے میں زخمی ہو گئے۔**حادثے کی اطلاع ملتے ہی گنگولی اور اس پاس کے کچھ سماجی کارکنان ہاسپٹل پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے میں مدد کی۔**کنداپور میں ابتدائی طبی مدد کے بعد تمام زخمیوں کو منگلور کے ایک نجی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹر ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔**قارئین فکر و خبر سے گزارش کی جاتی ہے کہ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔**اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام زخمیوں کو جلد سے جلد صحت اور عافیت عطا فرمائے آمین ۔*