آر ٹی سی اور آدھار کارڈ لنک کے سلسلہ میں عوام توجہ دیں

بھٹکل (فکروخبرنیوز): حکومت کے قانون کے مطابق جائیدار کی آرٹی سی (R.T.C) اور آدھار کارڈ کا لنک کیا جانا ضروری ہے۔ اس لیے مجلس اصلاح وتنظیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے عوام الناس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔

جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ عمل کرنے سے پروپرٹی (جائیداد) کی خرید و فروخت میں کسی طرح کے فراڈ سے حفاظت بھی ہوسکتی ہے۔ اس سلسلہ میں اس سے قبل بھی آگاہی دی جاچکی ہے اس کے باوجود بہت سے افراد نے اب تک یہ کارروائی انجام نہیں دی ہے۔

بھٹکل سوسگڈی گرام میں مقیم باشندوں کو بھٹکل ٹاون منسپالٹی آفس کے قریب واقع ولیج ایکونٹینٹ آفس ( گرام چاوڑی ) میں اور پنچایت علاقوں کے باشندوں کو اپنے اپنے علاقہ کے ولیج ایکوئٹینٹ آفس ( شان بھاگ ) کے پاس جا کر یہ کام کروانا ہے۔ اس کے لئے زمینات کی R.T.C اور آدھار کارڈ کی زیروکس کاپی لے جانا ضروری ہے۔ خلیجی ممالک میں مقیم افراد بھی اپنے گھر کے کسی فرد کے ذریعہ یہ کارروائی انجام دے سکتے ہیں۔