بھٹکل : RSDS یوٹیوب چینل کی کامیابی پر پُروقار تہنیتی محفل، علمائے کرام اور عمائدین کی شرکت

بھٹکل (فکروخبرنیوز)  RSDS یوٹیوب چینل کی نمایاں کامیابی کے اعتراف میں ایک شاندار تہنیتی نشست کا انعقاد گزشتہ دنوں عمل میں آیا جس میں مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی ، مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی اور مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی اورعمائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پرمولانا عرفان ندوی نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ اس نشست کا مقصد اُن باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے RSDS چینل کی ترقی، شہرت اور مواد کے سلسلہ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فکروخبر کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

مقررین نے چینل کے بانی و سرپرست مولانا محمد عرفان ندوی اور ان کے باصلاحیت فرزندان کی کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ RSDS نے اردو اور دینی نغمات کو نئی زندگی عطا کی ہے۔

چینل کی خاص پہچان اس کے دینی و ملی ترانے، نعتیں، مناجات اور حمدیہ کلام ہیں، جنہیں خوش نوا نوجوانوں کی مترنم آواز میں پیش کیا جاتا ہے۔

محفل کے دوران چینل کے مختلف معاونین اور فنکاروں کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں تہنیتی شیلڈز پیش کی گئیں۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ RSDS یوٹیوب چینل نے حال ہی میں ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کیا ہے، جس پر یوٹیوب کی جانب سے دیا گیا سلور بٹن بھی تقریب میں موضوعِ گفتگو رہا۔

تقریب کی نظامت مولانا سالک برماور ندوی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی، جبکہ اختتام پر اجتماعی دعا اور پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

پربھاکر بھٹ کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج

بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ، 27 اکتوبر کو موسلادھار بارش کا امکان