راجیہ سبھا میں گرجے سنجے سنگھ ، حکمراں جماعت کی دکھایا آئینہ، پڑھیے انہوں نے کیا کہا؟؟

راجیہ سبھا میں آئین پر بحث کے دوران عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے بی جے پی حکومت پر آج جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کئی ایک ایشوز پر حکمراں جماعت کو گھیرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سب سے پہلے دہلی اسمبلی انتخاب سے قبل لوگوں کے ووٹر لسٹ سے نام کاٹے جانے کے ایشو کو اٹھایا۔  انہوں نے بی پی نڈا کے تبصرہ کے بعد بڑی سخت باتیں کہیں اور کہا کہ جے پی جو ہر انتخاب گھوٹالے سے جیتنے کی عادی ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ دہلی اسمبلی انتخاب میں ان کی یہ چال چلنے والی نہیں ہے۔ یہ لوگ تو انتخاب میں ہی گڑبڑی کرنا چاہتے ہیں ایسے میں آئین کیسے بچے گا؟‘‘

سنجے سنگھ نے حکومت پر طنزیہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے کئی سوال بھی پوچھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں کس کی حکومت ہے؟ کیا یہاں ٹرمپ کی حکومت ہے؟ کیا اوبامہ کی حکومت ہے؟ سرحد کی حفاظت کی ذمہ داری کس کی ہے؟ بنگلہ دیش کی سرحد کس سے لگتی ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کوئی بنگلہ دیشی وہاں سے جھارکھنڈ، بہار اور یوپی کے راستے دہلی کیسے آ گیا۔ آپ لوگ گھاس چھیل رہے تھے کیا؟

قومی آواز کے ان پٹ کے ساتھ

«
»

دمشق : اجتماعی قبر میں ایک لاکھ لاشیں؟؟

وَن نیشن، وَن الیکشن بل: ووٹنگ کے دوران 20 سے زائد بی جے پی اراکینِ پارلیمنٹ رہے غیر حاضر، اب ان کی خیر نہیں!