بھٹکل(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں گزشتہ تین سے چار دنوں تک جاری شدید اور پریشان کن گرمی کے بعد آج شہر میں بارش کے ساتھ کڑک اور گرج کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس بارش نے درجہ حرارت میں کمی کی اور ہوا میں نمی بڑھانے کے باعث شہریوں کو گرمی سے کچھ راحت بھی دی۔
مقامی لوگوں نے بارش کا خیرمقدم کیا اور اسے شدید گرمی کے بعد موسم کی تازگی قرار دیا۔ اکثر شہری بازاروں اور سڑکوں پراپنی ضروریات کے لیے نکلنے والی اکثر شہری بارش کی وجہ سے پھنس گیے اور انہیں لمبے وقت تک بارش کے رکنے کا انتظار کرنا پڑا۔عشاء کے بعد شروع ہونے والی بارش رات دس بجے (خبرلکھے جانے ) تک جاری رہی۔
موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں بھٹکل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جزوی طور پر بارش کے امکانات ہیں۔ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہوا میں نمی بڑھنے سے دن کے دوران گرمی کی شدت کم محسوس ہوگی، جبکہ رات کا موسم قدرے ٹھنڈا اور خوشگوار ہو سکتا ہے۔




