بھٹکل (فکروخبرنیوز) رابطہ تعلیمی ایوارڈ 2025 کی تقسیمِ انعامات کا پروگرام مؤرخہ 28 محرم الحرام 1447 ہجری مطابق 24؍جولائی 2025 عیسوی بروز جمعرات انجمن گراؤنڈ (اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول گراؤنڈ) میں منعقد ہوگا جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر اور رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ڈاکٹر سعود عالم قاسمی صاحب تشریف لائیں گے، ان کے علاوہ ریاستی وزیر ، مقامی ایم ایل اے اور ضلع انچارج وزیر منکال وائیدیا بھی شرکت کریں گے۔ اس بات کی اطلاع رابطہ سوسائیٹی کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری نے میڈیا کو دی ، انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام دو نشستوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلی نشست صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور دوسری اور آخری نشست بعد عصرمنعقد ہوگی۔
ایوارڈ کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے رابطہ کے خازن اور رابطہ تعلیمی ایوارڈ کمیٹی کے کنوینر مولوی صابرعلی اکبرا ندوی نے بتایا کہ یہ ایوارڈ بھٹکل کے ملی اسکولوں میں زیر تعلیم اور بیرونِ بھٹکل اندرونِ ہند اور خلیجی ممالک میں زیر تعلیم بھٹکلی طلبہ کو نوازا جاتا ہے۔ ایوارڈ کی تفصیلات کچھ اس طرح انہوں نے سامنے رکھی۔
بھٹکل
ایس ایس ایل سی کے تین ٹاپرس ، 95 یا سے اس زائد فیصد حاصل کرنے پر
پی یو سی میں سائنس ، کامرس اور آرٹس ،ان میں سے ہر ایک ٹاپرس کو ، 95 یا سے اس زائد فیصد حاصل کرنے پر
ڈگری کالج میں انجمن میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کو نوازا جاتا ہے جن میں بی اے ، بی ایس سی ، بی کام ، بی بی اے ، بی سی اے ، بی بی ایم اور بی ایڈ وغیرہ کے شعبے شامل ہیں ، ہر ایک میں سے ایک ٹاپر کو 85 یا اس سے زائد فیصد حاصل کرنے پر
پی جی سینٹرمیں ایم بی ے ، ایم سی اے کے طلبہ وطالبات میں ایک ٹاپر کو پی جی سینٹر ، ایم بی ے ، ایم سی اے 85 یا اس سے زائد فیصد ایک ٹاپر
جامعہ اسلامیہ بھٹکل 2 ٹاپرس 80 یا اس سے فیصد زائد حاصل کرنے پر
جامعۃ الصالحات سے 2 ٹاپرس 80 یا اس سے فیصد زائد حاصل کرنے پر
گلف
گلف میں مقیم بھٹکلی طلبہ وطالبات میں سے گریڈ 10 میں 95 یا اس سے زائد فیصد حاصل کرنے والے تین ٹاپرس کو
بیرونِ بھٹکل اندرونِ ہند (آئی این ایف)
ایس ایس ایل سی کے 1 ٹاپر ، 95 یا سے اس زائد فیصد حاصل کرنے پر
پی یو سی میں سائنس ، کامرس اور آرٹس ،ان میں سے ہر ایک ٹاپرس کو ، 95 یا سے اس زائد فیصد حاصل کرنے پر
شراوتی پٹی گریڈ 12 ٹاپرکو
ضلع بھر میں ایس ایس ایل سی ٹاپر کو
ضلع بھر میں پی یو سی ٹاپر کو
بیسٹ اسکول ایوارڈ
بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
(آخر الذکر دونوں ایوارڈ کیمونیٹی اسکول کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں)
اس کے علاوہ اگریونیورسٹی سطح پر کسی کا بہتر نتیجہ آتا ہے تو ایوارڈ کمیٹی اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ کرے گی۔
مولوی صابر ندوی نے مزید بتایا کہ بھٹکل کے ریزلٹ اسکول سے حاصل کیے جاتے ہیں البتہ بیرونِ بھٹکل کے لیے مخصوص زونوں کے لیے کیو آر کوڈ جاری کیے گیے ہیں جنہیں اسکین کرکے گوگل فارم کی مدد سے پوچھی گئی معلومات دینی ضروری ہوگی۔
آخر میں عمان جماعت کے صدر نثاراحمد ایم جے صاحب نے تمام میڈیا کے احباب کا شکریہ ادا کیا۔