رام نگر ضلع کا نام اب ہوگا بنگلورو ساؤتھ

بنگلورو: ریاستی کابینہ نے  رام نگر ضلع کا نام بدل کر بنگلورو ساؤتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کے بعد کی روایتی بریفنگ کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، جو کہ بنگلورو کے ترقیاتی وزیر بھی ہیں نے کہا: "رام نگر ضلع کا نام بدل کر بنگلورو ساؤتھ رکھا جائے گا لیکن ہیڈ کوارٹر رام نگر میں ہی رہے گا۔ شیوکمار نے کہا کہ کابینہ نے اس فیصلے کے قانونی مضمرات پر تبادلہ خیال کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس کے کوئی مالی اثرات نہیں ہوں گے۔

قبل ازیں مرکزی حکومت نے ضلع کا نام تبدیل کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے پر اعتراض کیا تھا لیکن قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر ایچ کے پاٹل نے واضح کیا کہ موجودہ فیصلہ درست رہے گا کیونکہ لینڈ ریکارڈ ریاست کا موضوع ہے۔

وقف قانون پر سماعت مکمل ، کیا مسلم فریق کو ملے گی راحت ؟ جانئے آج عدالت میں کیا ہوا ؟

غزہ میں انسانی بحران کے دوران اقوام متحدہ کی جانب سے 90 امدادی ٹرکوں کی پہلی ترسیل