بھٹکل :’’ قرآن سب کے لیے‘‘ ٹیم کی جانب سے بین الاقوامی آن لائن کوئز مقابلہ کا اعلان

عنوان : دل کو پڑھو ، سورہ یٰسین کوئز مقابلہ

بھٹکل(فکروخبرنیوز) ’’قرآن سب کے لیے‘‘  ٹیم بھٹکل کی جانب سے ایک انٹرنیشنل آن لائن تحریری کوئز مقابلہ کا اعلان کیا گیا ہے، جو سورۃ یٰسین کے موضوع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ مقابلے کا عنوان "دل کو پڑھو” ہے، اور رجسٹریشن کا آغاز آج (یکم نومبر 2025 ) سے شروع ہوچکا ہے۔

یہ مقابلہ قرآن فہمی کو عام کرنے کے مقصد سے رکھا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق سورۃ یٰسین کو قرآن کا دل کہا گیا ہے، اور اس کوئز کے ذریعے شرکاء کو اس کے معانی و مفاہیم سمجھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

مقابلہ آن لائن اور تحریری نوعیت کا ہوگا، جس میں دنیا بھر سے کوئی بھی شخص — خواہ مسلم ہو یا غیر مسلم — حصہ لے سکتا ہے۔ یہ مقابلہ دو زبانوں میں منعقد کیا جائے گا: اردو اور انگلش۔

منتظمین نے بتایا کہ کوئز صرف چار صفحات پر مشتمل ہوگا، لہٰذا ہر عمر کے افراد بآسانی حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں دلچسپ اور قیمتی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قرآن کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ جب دل درست ہو جائے تو سب کچھ درست ہو جاتا ہے۔ اور قرآن کا دل، سورۃ یٰسین، انسان کے دل کی اصلاح کا ذریعہ ہے۔

مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:
6363809660 91+

جماعتِ اسلامی ہند اور اے پی سی آر کا جمہوری و عدالتی بحران پر اظہارِ تشویش

بھٹکل کے سینئر صحافی عنایت اللہ گوائی کرناٹک راجیو اتسوا ایوارڈ سے سرفراز