کنداپور: کوٹیشورا میں ٹائر پنکچر کی دکان پر بس کا ٹائر اچانک پھٹ جانے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص عبدالرشید (19) کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک پرائیویٹ بس کوٹیشورا میں ٹائر پنکچر کی مرمت کے لیے دکان پر آئی۔ عبدالرشید کام کر رہا تھا اس دوران ٹائر اتنی شدت کے ساتھ پھٹ پڑا کہ نوجوان کچھ دیر کے لیے ہوا میں رہا اور کچھ فاصلے پر گرگیا۔
یہ ہولناک واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔