جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کا تعاون کریں ، کیو آر کوڈ جاری

کاروار : جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اب عوام بھی پولیس کو تعاون دے سکتی ہے جس کے لیے ضلع پولیس نے پبلک آئی ایپ شروع کیا ہے۔
ضلع ایس پی نے کہا کہ عوام پولیس کو اس لیے معلومات فراہم کرنے کے لیے خوف محسوس کرتے ہیں کہ کہیں انہیں طلب نہ کیا جائے اب اس ایپ کے ذریعہ بلا خوف شکایات پولیس تک بھیجی جاسکیں گی۔
شکایت کرنے کے لیے پولیس نے ایک کیو آر کوڈ جاری کیا ہے جسے اسکین کرنے پر ضلع کنٹرول روم وھاٹس ایب نمبر 8277988311 پر وھاٹس ایپ کھل جاتا ہے جہاں آپ خفیہ معلومات شیئر کرسکتے ہیں جس پر فوری طور پرکارروائی کی جائے گی۔