یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آج دہلی پہنچے، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج پیر کو ہندوستان کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے۔ وزیر اعظم مودی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے النہیان کے ساتھ لوک کلیان مارگ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر دو طرفہ میٹنگ کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔

خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے لوٹل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کے لیے تاریخی نوادرات فراہم کرنے کے یو اے ای کے اقدام کی تعریف کی۔ دونوں ممالک نے پولر سائنس، مشترکہ مہمات اور ادارہ جاتی تعاون جیسے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔