پولیس کی اجازت کے بغیر پروگرام میں شرن پمپ ویل کو مدعو کرنے پر منتظمین کے خلاف معاملہ درج

ہیری ایڈکا : اشتعال انگیز بیانات کے لیے مشہور شرن پمپ ویل بغیر پولیس کو اطلاع کیے پروگرام میں مدعو کرنے پر بجرنگ دل لیڈرن کے خلاف ہیری ایڈکا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ 20 اگست کو بجرنگ دل لیڈران نے ہیری ایڈکا میں کوٹناکٹے سے دیواڈیگا بھون تک کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا ہے جو شام 6 بجے شروع ہونا تھا، مبینہ طور پر 7:30 بجے تک تاخیر کا شکار ہوا اور تقریباً 9-10 بجے تک جاری رہا۔

پولیس نے تقریب کی اجازت دیتے ہوئے منتظمین کو سختی سے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی کہ پروگرام کے دوران کوئی بھی فرقہ وارانہ اشتعال انگیز تقریریں نہ کی جائیں۔ اس کے باوجود شرن پمپ ویل  جس کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ پہلے ہی زیر التوا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دنیش مینڈن اور اس کے ساتھیوں کو مدعو کیا گیا اور ایک پلیٹ فارم دیا گیا۔

ایف آئی آر میں بجرنگ دل کے رہنماؤں کا نام لیا گیا ہے، جن میں مینڈن اور سبرامنیا بھٹ شامل ہیں، ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے پمپ ویل کی شرکت اور تقریب میں خطاب کے بارے میں ہیری ایڈکا پولیس کو پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔

بھٹکل: 13 ستمبر کو عظیم الشان لوک عدالت کا انعقاد ، 1500 سے زائد مقدمات نمٹانے کی تیاری

محمد وثاق خان کاروان اطفال بھٹکل کے نومنتخب امیر ، نائب امیر احمد افریکہ اور شہزاد سعدا , دیگر ذمہ داریاں بھی تقسیم