منگلورو: پلیکولا میں دو الیکٹرک گاڑیاں جل کر خاکستر

منگلورو: پلیکولا میں ٹکٹ کاؤنٹر کے قریب بدھ کی صبح آگ لگنے کے نتیجہ میں دو برقی گاڑیاں نذرِ آتش ہوگئیں۔

مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ورکشاپ میں چارج ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں میں سے ایک میں چنگاری بھڑک اٹھی جس سے آگ لگ گئی جس سے دو گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسی کے قریب دس سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کھڑی تھیں تاہم خوش قسمتی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

دو گاڑیوں کے آگ کی لپیٹ میں آنے کے باوجود، یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ کدری فائر سرویس فوری طور پر نہیں پہنچی۔ جواب میں پلیکولا کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی ذمہ داری خود سنبھال لی۔ بالآخر تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد کدری فائر سروس نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

کاوور اسٹیشن اور منگلورو رورل کی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے۔