بھٹکل : عید الفطر اور یوگاڈی تہوار کی مناسبت سے پیس میٹنگ کا انعقاد

بھٹکل (فکروخبرنیوز) عیدالفطر اور یوگاڈی و جاترا تہوار کے پیشِ نظر بھٹکل پولیس تھانہ میں ایک پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرپولیس نے ہندو اور مسلم فریقین کو عید کی اور تہواروں کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پورے امن وامان کے ساتھ ان خوشیوں کے دنوں کو منانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیشِ نظر شہر میں پولیس چوکس ہے اورپوری طرح سے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر دونوں فریقین کے ذمہ داران نے اپنے اپنے مسائل سامنے رکھے اور اسسٹنٹ کمشر نے اس مسائل کو سنتے ہوئے ان کے حل کے لیے پولیس افسران کو ہدایات دیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مس کاؤیا رانی ، بھٹکل ڈی وائی ایس پی مہیش ایم کے اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

«
»

بھٹکل رمضان بازار کا جائزہ لینے پہنچے ایس پی

جموں کشمیر : حز ب اللہ کے جھنڈے اٹھانے پر یواے پی اے کے تحت مقدمہ