کرناٹک حکومت نے پتنگ بازی کے لیے نیا نوٹیفیکیشن کیا جاری

بنگلورو: جانوروں سے محبت کرنے والوں کی تجاویز کو قبول کرتے ہوئے کرناٹک حکومت نے انسانوں، پرندوں اور ماحولیات کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے مقاصد کے تحت  پتنگ اڑانے کے لیے دھات یا شیشے کی لپی ہوئی تار پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکومت نے انوائرنمنٹ (پروٹیکشن) ایکٹ (EPA) 1986 کے سیکشن 5 کے تحت اپنے نوٹیفکیشن میں ایک ترمیم جاری کی ہے، جس کے تحت اب پتنگ بازی کے لیے صرف سوتی دھاگے کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وہ دھاگا کسی بھی تیز، دھاتی یا شیشے کے اجزاء، چپکنے والی چیزوں، یا کسی دوسرے کی ملاوٹ نہ ہو

اس سے قبل چندی گڑھ، دہلی، گوا، ہریانہ، ہماچل پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، تلنگانہ اور تریپورہ کی حکومتوں کی طرف سے اسی طرح کی ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں۔