کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ میں فلسطین کے نام کا بیگ لے کر پہنچیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں ایسا بیگ لیا ہوا تھا جس پر ’’فلسطین‘‘ لکھا ہوا تھا۔ کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر آج پرینکا گاندھی کی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ میں مخصوص بیگ لے کر فلسطین کے ساتھ اپنے تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ فلسطین کے ساتھ ’’ہمدردی، انصاف اور انسانیت‘‘ کی علامت ہے۔ پرینکا گاندھی نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی جنیوا کنویشن کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ہے۔‘‘
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی طرف بڑھ رہی ہیں اور ان کے ہاتھ میں فلسطینی بیگ ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو فلسطینی سفارتخانے کے ہیڈ عابد الرازق نے پرینکا گاندھی سے ملاقات کی تھی ۔ عابد الرزاگ نے پرینکا گاندھی کو ایک تصویر پیش کی تھی جس میں
عبدالرزاق نے کہا تھا کہ ’’رکن پارلیمان پرینکا گاندھی نے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘یاد رہے کہ پرینکا گاندھی نے متعدد مرتبہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت بھی کی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں اب تک ۴۴؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائدز خمی ہوئے ہیں۔