بنگلورو: اپوزیشن ایم ایل ایز کے حلقوں کی ترقی کے لیے 25 کروڑ روپے منظور

بنگلورو: کرناٹک حکومت نے قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے اراکین کی نمائندگی کرنے والے حلقوں کی ترقی کے لیے 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ رقم چیف منسٹر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔ جاری کردہ فنڈز میں سے 18.75 کروڑ روپے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، دیہی ترقی و پنچایت راج اور شہری ترقی کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔ ان منصوبوں میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر شہری ترقیاتی کام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 6.25 کروڑ روپے صوابدیدی کوٹہ کے تحت دیے جائیں گے، جسے قانون ساز اپنے حلقے میں دیگر محکموں کے کاموں پر خرچ کر سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ان گرانٹس کے اجراء کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اپوزیشن ایم ایل ایز کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام شروع کرنے میں سہولت ملے گی۔

اتراکھنڈ میں قدرت کا قہر: بادل پھٹنے سے 15 ہلاک، 16 لاپتہ، ہزاروں سیاح مسوری میں محصور

کانپور: "I LOVE MOHAMMAD ﷺ” بینرلگانے پرمسلم نوجوانوں پرمقدمہ درج،اویسی کا شدید ردعمل