بھٹکل (فکروخبرنیوز) نئی نسل میں سیرتِ رسول اکرم ﷺ سے محبت، فہم اور اعتماد پیدا کرنے کے مقصد سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ایک پُراثر آن لائن تقریری مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے کا عنوان “رسول اکرم ﷺ کے واقعات” رکھا گیا ہے، جس کے ذریعے بچوں کو حضور ﷺ کی مبارک زندگی کے روشن پہلوؤں کو اپنے الفاظ میں پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس بات کا اظہار قرآن فار آل کے ذمہ دار مولانا عبدالمنعم کوبٹے ندوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منفرد مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ بچے اپنی سہولت کے مطابق اردو، انگلش یا کنڑ زبان میں تقریر کر سکتے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے بلا جھجھک اس میں حصہ لے سکیں۔ یہ مقابلہ سے بچوں کی دینی معلومات میں اضافہ کرے گا اور ان کی تقریری صلاحیت، خود اعتمادی اور اظہارِ خیال کی قوت کو بھی نکھارے گا۔
ان کے مطابق یہ مقابلہ “ون اسٹوری” فارمیٹ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے رجسٹریشن نہایت آسان رکھی گئی ہےجس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے، اس مقابلہ کے لیے کل دس ہزار روپیے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے فوراً رجسٹریشن کروائیں اور اس بابرکت علمی و تربیتی مہم کا حصہ بنیں۔
دلچسپی رکھنے والے افراد نیچے دیے گئے رجسٹریشن لنک پر کلک کرکے فوراً اندراج کر سکتے ہیں۔
اردو فارم
https://forms.gle/5pi8aMF1wqvG3qa8A
English form:
https://forms.gle/QHGC3HFFaQMaCPBR6
ಕನ್ನಡ ಫಾರ್ಮ್
https://forms.gle/zsZgsAmhsFFeSdb9A
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
6363809660




