ہوشیار! آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر خاتون نے گنوائے 48 لاکھ روپیے

منگلورو :  آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر ایک 48 سالہ خاتون نے تقریباً 45 لاکھ روپے گنوادیئے ہیں ۔ متاثرہ خاتون نے واقعہ کی شکایت منگلورو کے CEN پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔

پولیس کے مطابق 2 اگست کو خاتون کو ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہوا، جس میں سرمایہ کاری کے لالچ پر مبنی لنک بھیجا گیا تھا۔ لنک پر کلک کرنے کے بعد وہ "F9 Indian Market Forum” نامی ایک گروپ میں شامل کی گئی، جہاں اسٹاک مارکیٹ سے جڑے پرکشش اشتہارات شیئر کیے جا رہے تھے۔ اس کے بعد اسے "CERBER INV” نامی ایپ پر رجسٹر ہونے کے لیے کہا گیا۔

ایپ پر تفصیلات درج کرنے کے بعد متاثرہ کو ایک اور گروپ "انویسٹمنٹ الائنس ایلیٹ گروپ B3” میں شامل کیا گیا، جہاں ممبران کو زیادہ منافع کے بہانے "ریچارج” کے نام پر رقم ٹرانسفر کرنے پر اُکسایا گیا۔ خاتون کو "ریا” نامی شخص سے رابطے کے لیے کہا گیا جس نے مختلف بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کیں۔

9 سے 25 ستمبر کے درمیان متاثرہ نے مختلف کھاتوں میں قسطوں کی شکل میں کل 45.10 لاکھ روپے منتقل کر دیے۔ بعد ازاں اس پر مزید 33 لاکھ روپے ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ جب اس نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ گروپ بند ہو چکا ہے اور اسے دھوکہ دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بہار کی سیاست: ایک پیچیدہ اور منفرد سیاسی منظرنامہ

فکروخبر کا آن لائن نعتیہ مسابقہ، شرکت کے خواہشمند بچوں کے لیے مزید وقت ، 8  اکتوبر آخری تاریخ مقرر