بھٹکل : سرکاری اردو ہائیر پرائمری اسکول نوائط کالونی کا سالانہ جلسہ 16 جنوری بروز جمعرات الامیر ہال میں منعقد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبہ نے اپنا پروگرام پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ جن پر بچوں کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔ ان طلبہ کو تیار کرنے میں اسکول کی میر معلمہ محترمہ صبیحہ بانو صاحبہ اور ا سکول کے تمام اساتذہ نے بڑی محنت اور پروگرام کے لوازمات کے لیے ایس ڈی ایم سی کے اراکین نے اپنا تعاون پیش کیا۔
مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل کے بی آر سی سینٹر کے کوآرڈینیٹرمحترمہ پورن موگیر اور ساتھ ساتھ سابق ہیڈ ماسٹر جناب فاروق سر اور ٹیچر اسوسی ایشن کے خزانچی رفیق سر، ایس ڈی ایم سی کے صدر جناب حسن خان صاحب اورجناب سلیم صاحب، اس طرح سے اردو سی آر پی محترمہ منیرہ خانم اور نازیہ اس پروگرام میں موجود رہیں۔
پروگرام میں استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے بھی شرکت کرتے ہوئے بچوں کی ہمت افزائی اور تعلیم کی اہمیت وافادیت پر گفتگو کی۔
پروگرام کی صدارت جالی پٹن پنچایت کی صدر محترم افشا قاضیا نے انجام دی۔
مولانا کی دعا پر یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔