AITM بھٹکل میں نیشنل لیول ہیکاتھون "CodeFest” کا آغاز,ملک بھر سے 30 ٹیموں کی شرکت

بھٹکل : ٹیکنالوجی کے فروغ، اختراعی سوچ کی آبیاری اور نوجوان اذہان کو عملی میدان میں آزمانے کے لیے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (AITM) بھٹکل کی جانب سے منعقدہ قومی سطح کے ہیکاتھون "AITM CodeFest” کا افتتاحی تقریب کے ساتھآج آغاز ہوا۔
یہ 24 گھنٹوں پر محیط کوڈنگ میراتھن ہے، جس میں ملک کے مختلف شہروں سے منتخب 30 ٹیمیں شریک ہیں۔ نوجوان طلبہ اپنی تکنیکی مہارت سے عملی نوعیت کے مسائل کا ٹیکنالوجی کی مدد سے حل پیش کریں گے،جو آج کے دور کی ضروریات سے ہم آہنگ اور سماج کے لیے مفید ہوں۔
مجموعی انعامی رقم ₹2 لاکھ رکھی گئی ہے، جس میں پہلا انعام ₹60,000، دوسرا انعام ₹30,000 اور تیسری پوزیشن کے لیے ₹15,000 نقد انعام دیا جائے گا۔
فاتح ٹیموں کے ناموں کا اعلان کل شام اختتامی تقریب میں کیا جائے گا، جہاں انہیں اعزازات سے بھی نوازا جائے گا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی AITM کے سابق ہونہار طالب علم اور Wynteam Global کے بانی و ڈائریکٹر جناب وسیم احمد تھے، جنہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنی تعلیمی جدوجہد سے لے کر کاروباری کامیابی تک کے سفر کی روداد پیش کی
تقریب کی صدارت AITM کے محترم سکریٹری جناب محی الدین رکن الدین نے فرمائی، جبکہ ڈاکٹر کے. فضل الرحمان (پرنسپل)، پروفیسر زاہد کھروری (رجسٹرار)، ڈاکٹر انور شاتک (صدر شعبۂ کمپیوٹر سائنس)، اور فیکلٹی کوآرڈینیٹرز پروفیسر سید نورعین اور پروفیسر سریشیل بھٹ سمیت دیگرذمہ داروں نے بھی اپنی موجودگی سے طلبہ کی ہمت افزائی کی۔

وقف قانون مخالف تحریک مفاد پرستوں کے نشانے پر

انگلینڈ کے 90 فیصد اسکولوں میں 16 سال تک کے بچوں کے موبائل فونز پر پابندی