منڈیا: سنگھ پریوار کے کارکنوں کا ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بائک پر جانے کے دوران ایک مسلم نوجوان کو روک کر اسے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے لیے دھمکی دے رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منڈیا تعلقہ میں بنگلورو-میسور ہائی وے پر سنڈاہلی کے قریب پیش آیا۔
مبینہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہائی وے کے انڈر پاس سروس روڈ کے قریب بائک پر سوار تین مسلم نوجوانوں کو سنگھ پریوار کے کارکنوں نے گھیر لیا جو سنکرتنا یاترا پر جا رہے تھے اور انہیں ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا۔
اس واقعہ پر غم و غصے کے پیش نظر، منڈیا دیہی پولیس نے ملزمین کے خلاف بی این ایس 189(2)، 126(2)، 196، 352، آر وی 190 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
وارتا بھارتی کے شکریہ کے ساتھ