ننھا مقرر تقسیمِ انعامات کا پروگرام 4 دسمبر بروز بدھ دفتر فکروخبر سے ہوگا لائیو

بھٹکل : فکروخبر کی جانب سے دس سال تک کے عمر کے بچوں اور بچیوں کے لیے منعقدہ ننھا مقرر کے تقسیمِ انعامات کا پروگرام 4 دسمبر 2024 بروز بدھ بعد عشاء دفتر فکروخبر سے لائیو نشر کیا جائے گا۔

پروگرام کی صدارت صدرِ فکروخبر مولانا محمد الیاس ندوی کریں گے اور ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کے ساتھ ساتھ شہر کے مؤقر علماء کرام بھی موجود رہیں گے۔

فکروخبرکے اس پروگرام میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا اور اپنی قسمت آزمائی۔ پروگرام میں ننھے منے بچوں اور بچیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور بہترین انداز میں اپنی تقاریر پیش کی۔ سیرت کے مختلف عنوانات پر منعقدہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد مقابلہ تھا۔

مسابقہ میں ننھا مقرر اور ننھی مقررہ دو اہم انعامات ہوں گے۔ اس کے علاوہ ممتاز مساہمین کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔

لائیو پروگرام کی لنگ جلد ہی فکروخبر کے وھاٹس ایپ گروپس میں پوسٹ کی جائے گی۔