منگلورو (فکروخبر نیوز) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے واضح کیا ہے کہ حکومت ریاست میں کسی بھی شخص کو نفرت یا اشتعال انگیزی پر مبنی تقاریر کی اجازت نہیں دے گی۔ ایسے افراد کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے گی تاکہ معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچے۔
منگلورو ہوائی اڈے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو بھی تقاریر معاشرے کو تقسیم کرنے، نفرت پھیلانے یا امن عامہ کو خراب کرنے کے مقصد سے کی جائیں گی، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے واضح طور پر کلڈکا پربھاکر بھٹ کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیے، اس لیے ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔




