کرناٹک کابینہ نے جمعہ 14 مارچ کو کرناٹک ٹرانسپرنسی ان پبلک پروکیورمنٹ (KTPP) ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی تاکہ مسلم ٹھیکیداروں کے لیے ٹینڈرز میں 4% ریزرویشن متعارف کرایا جا سکے-
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنی بجٹ تقریر میں اعلان کیا تھا کہ وہ KTPP ایکٹ کے تحت ریزرویشن پالیسی کو زمرہ 2B تک بڑھا دیں گے، جس میں خصوصی طور پر مسلمان شامل ہیں۔
ریزرویشن میں پہلے درج فہرست ذات (SC)، درج فہرست قبائل (ST)، زمرہ 1 اور زمرہ 2A شامل تھے۔ زمرہ 1 (سب سے زیادہ پسماندہ) میں 17 مسلم کمیونٹیز شامل ہیں، جبکہ زمرہ 2A (نسبتاً زیادہ پسماندہ) میں 19 کمیونٹیز شامل ہیں۔
سدارامیا نے کہا تھا کہ ان کمیونٹیز کے ٹھیکیدار KTPP ایکٹ کے تحت 2 کروڑ روپے تک کے معاہدوں کے اہل ہوں گے، جب کہ سامان اور خدمات فراہم کرنے والے 1 کروڑ روپے تک کے آرڈرز کے اہل ہوں گے۔
اس کے بعد کرناٹک بی جے پی نے اس اقدام کے خلاف ایک آن لائن مہم شروع کی، جس میں سدارامیا کو ٹوپی پہنے دکایا گیا اور بجٹ کو "حلال بجٹ” کا لیبل لگایا۔
ٹی این ایم کے ان پٹ کے ساتھ