مرغ کی اپنے مالک سے بے مثال محبت ، انتقال کے دو روز بعد بھی مرغ جائے حادثہ پر موجود

کڈابا : چرند اور پرند بھی اپنے مالک سے محبت کرنے لگیں توان کی محبتیں مثالی بن جاتی ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ کڈابا کے کوڈیمبالا میں پیش آیا ہے جہاں پیش آئے ایک حادثہ کی وجہ سے اک مرغ اتنا غمگین ہے کہ وہ اپنے مالک کے انتقال کے دو روز بعد جائے حادثہ سے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ گاؤں والوں نے کوششیں کرکے مرغ کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اب تک کسی کے ہاتھ نہیں آیا ہے۔  

واقعہ یوں ہے کہ تعلقہ کے کوڈیمبالا میں ایک چلتی اسکوٹر پر درخت گرگیا جس سے اسکوٹرسوار کی موت واقع ہوگئی۔ اتفاق سے اس اسکوٹر پر ایک مرغ بھی تھا جو اس حادثہ میں بچ گیا۔ حادثہ پیش آتے ہی کئی لوگ جمع ہوگئے جن میں سے کسی کی نظر مرغ پر پڑی جس کے دونوں پیر بندھے ہوئے تھے۔ انہوں نے جیسے ہی مرغ کے پیر کھولے تو وہ قریبی جنگل میں چلاگیا۔ اس وقت کسی نے اس مرغ پر دھیان نہیں دیا۔ دوسرے روز حادثہ والی اسکوٹر پر مرغ سیٹ پر کھڑا نظر آیا۔ جس پر لوگوں کی توجہ زیادہ مرکوز نہیں ہوئی ۔ جب مرغ اسی جگہ پر کھڑا نظر آنے لگا تو اس نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گیے کہ مرغ کو جیسے ہی پکڑنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ درخت پر چڑھ جاتا ہے اور لوگوں کے وہاں سے چلے جانے کے بعد دوبارہ اپنی جگہ لوٹ آتا ہے۔ مرغ کی کیفیت ایک غمگین شخص سے کم نہیں ہے، وہ اسکوٹر پر سر جھکائے اپنے مالک کی یادیں تازہ کررہا ہے۔ یہ سلسلہ گزشتہ دو روز سے جاری ہے۔ یہ منظر دیکھنے کے لیے گاؤں اور اطراف کے لوگ بھی وہاں پہنچ رہے ہیں۔

«
»

سپریم کورٹ نے یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو آئینی قراردیا ، 17 لاکھ طلباء کو راحت

مجھ کو جانا ہے بہت اونچا حدِ پرواز سے