رقت آمیز دعا کے ساتھ مرڈیشور میں جاری دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتام کو پہنچا

بھٹکل : مرڈیشور میں دروز سے جاری تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا پر کل رات اختتام کو پہنچا۔ اجتماع کی اخری مجلس میں ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جنہوں نے اپنے دلوں کو منور کیا۔ اخری مجلس میں بینگلور سے تشریف لائے ہوئے مولانا مفتی اسلم صاحب نے جم غفیر کو اپنے ایمان کو باقی رکھنے والے اعمال اپنانے کی نصیحت کی اور ایمان کے ساتھ ساتھ دین کے مختلف شعبوں معاشرت معاملات اور روز مرہ کی زندگی میں اسلامی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ایمان کو کمزور کرنے والے اعمال سے دور رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے حسد ، کینہ ،بغض ،و عداوت اور دیگر ایمان کو کمزور کرنے والے اعمال سے دور رہنے کی نصیحت کی۔اخری مجلس میں تیار شدہ پنڈال کم پڑ گیا جس کے بعد پنڈال سے باہر بھی لوگوں کے لیے بیٹھنے اور نماز پڑھنے کا مناسب انتظام کیا گیا۔ہزاروں کے مجمع کے لیے بھر پور انتظامات کیے تھے، ضروریات کے اعتبار لوگوں کو کسی بھی طرح کی تکلیف نہیں ہوئی۔اس اجتماع سے مختلفہ علاقوں کے لیے جماعتیں بھی روانہ ہوئیں۔