مرڈیشور میں دوروزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز

بھٹکل : مرڈیشور میں دو روزہ تبلیغی اجتماع کا آج بعدِ فجر آغاز ہوگیا ہے۔ نمازِ فجر آج پنڈال میں ادا کی گئی اور اس کے بعد بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا جوجمعرات کی رات تک جاری رہے گا۔

اجتماع میں پہلے ہی دن ہزاروں افراد نے حصہ لے کرنورانی ماحول سے استفادہ کیا۔

واضح رہے کہ اجتماع کے لیے کئی دنوں سے جاری تمام تر کل رات تک مکمل کرلی گئیں اور صبح تک کسی بھی طرح کا کوئی کام باقی نہیں رہا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کے پارکنگ ، کھانے کے زون ، عارضی بیت الخلاء ، سبیل وغیرہ کے بھی انتظامات کیے گیے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کل اجتماع کی آخری مجلس میں یہ تعداد دوگنی سے بھی بڑھ کر ہوسکتی ہے۔