بھٹکل: ضلع اترکنڑا کا تبلیغی اجتماع 11 اور 12 دسمبر بروز بدھ وجمعرات مرڈیشور میں منعقد ہونے جارہا ہے جس کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔
اس اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندانِ توحید کی شرکت متوقع ہے جس کے لیے وسیع ترانتظامات کیے گیے ہیں۔
کار اور بائک پارکنگ علیحدہ انتظامات ہیں جس کی مارکنگ مکمل ہوچکی ہے۔ حوائجِ ضروریہ سے فراغت کے لیے بھی عارضی بیت الخلاء تیار کیے ہیں۔ کھانے کے دو زون بنائے گیے ہیں، اسی طرح پینے کے پانی کے لیے دو سبیل لگوائے جارہے ہیں۔
وسیع تر پنڈال بنایا گیا ہے اور اس کے لیے فرش کے بھی انتظامات ہیں۔ وضو کے لیے دو حوض بھی تیار ہیں۔
دو روزہ اس اجتماع میں انتظامات کے لیے ضلع بھر کے مختلف حلقوں کے ذمہ دران اجتماع گاہ میں موجود ہیں جہاں وہ بغیر کسی مزدوروں کے تعاون کے خود ہی محنت کررہے ہیں۔
اجتماع کے لیے بنگلورسے علماء اور صلحاء بھی تشریف لارہے ہیں جن کے پرنور بیانات سے بڑی تعداد میں لوگ مستفید ہوں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ کئی علاقوں کے لیے بھی یہاں سے جماعتیں روانہ کی جائیں گی۔
ویڈیو رپورٹ دیکھیں۔