منگلورو: یہاں علی الصبح پولیس کو ایک تاجر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ لاپتہ تاجر کی شناخت ممتاز علی کی حیثیت سےکرلی گئی ہے جومشہور تاجر اور کانگریس کے سابق ایم ایل اے محی الدین باوا کے بھائی ہیں۔
حکام کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 3 بجے یہ اپنی کار میں گھر سے نکلے اور بعد میں وہ صبح 5 بجے کلور پل کے قریب رک گیے اور وہیں ان کی کار رکی ہوئی پائی گئی۔ کار کی اگلے حصے کو نقصان پہنچاہوا ہے جس سے پتہ چل رہا ہے کہ کار کسی چیز سے ٹکراگئی ہے لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں ہے۔
اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے منگلورو کے پولیس کمشنرانوپم اگروال نے بتایا کہ گاڑی پر نقصان کے نشانات ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (SDRF) اور کوسٹ گارڈ کو تلاشی مہم کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا علی نے پل سے چھلانگ لگا دی تھی یا نہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ صبح 3 بجے کے قریب وہ اپنی کار میں گھر سے نکلے، شہر کا چکر لگایا اور تقریباً 5 بجے اپنی کار کلور پل کے قریب روکی۔ کار پر کچھ حادثاتی نشانات ہیں اور اس کے فوراً بعد ان کی بیٹی نے مقامی پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف اور کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔