بھٹکل (فکر و خبر نیوز ) ملک کے مختلف مقامات پر چاند نظر آنے کے بعد بھٹکل قاضی صاحبان نے بھی چاند کی تصدیق کر دی۔ اسی طرح ملک کے مختلف حصوں میں بھی شوال المکرم کے چاند کا اعلان ہو گیا ہے۔ کل 31 مارچ کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔
اعلان ہوتے ہی بھٹکل چاروں طرف سے تکبیروں سے گونج اٹھا اور بچوں، نوجوانوں سمیت بوڑھوں نے بھی تکبیرات شروع کر دیں۔ اس طرح پوری فضا اللہ اکبر اللہ اکبر کے صداؤں سے گونج اٹھی۔
فکر خبر تمام مسلمانوں کی خدمت میں عید الفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی اس عید کو پرامن بناے اور ہمارے روزوں تراویح اور رمضان کی دیگر عبادتوں کو قبول فرمائے۔ امین