کرناٹک : سرکاری بسوں میں مفت سفر کرنے والی خواتین چوکنا رہیں! ٹکٹ کی حفاظت نہ کرنے پر آپ پر عائد ہوسکتا ہے بھاری جرمانہ

بنگلورو: ریاستی کانگریس حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے جاری ’شکتی اسکیم’ کے  تحت خواتین کرناٹک بھر میں سرکاری بسوں میں مفت سفر کرسکتی ہیں۔ اس اسکیم کے نفاذ کے بعد سے سرکاری بسوں میں خاص طور پر خواتین کی بڑی تعداد سفر کررہی ہیں۔ خواتین مسافر مفت سفر کے باوجود ٹکٹ لینے سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ انہیں اپنا آدھار کارڈ دکھانا ہوگا اور ایک درست ٹکٹ لینا ہوگا۔ انہیں ٹکٹ پر درج اسٹاپ پر بھی اترنا ہوگا۔ ٹکٹ لے کراس کی حفاظت نہ کرنے والوں پر اب بھاری جرمانہ عائد کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق قواعد کی کسی بھی خلاف ورزی کے نتیجے میں ایک مقررہ جرمانہ ہوتا ہے۔ مرد مسافروں کو بھی ٹکٹ خریدنا ہوگا۔  7.32 لاکھ روپے جرمانے کے طور پر جمع کیے گئے۔

KSRTC (کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن) نے صرف اپریل میں 3,780 بغیر ٹکٹ مسافروں سے بھاری جرمانے کی مد میں 7.32 لاکھ روپے جمع کیے ہیں۔ علاوہ ازیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

بیلتنگڈی ایم ایل اے کی نفرت آمیز تقریر پر مندر انتظامی بورڈ نے افسوس کا کیا اظہار ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بحالی کے لیے مشترکہ میٹنگ

جناردھن ریڈی سزا کے بعد اسمبلی رکنیت سے نااہل ، گنگاوتی سے نشست خالی