بھٹکل/دبئی : بھٹکل سے تعلق رکھنے والے مولوی صابر علی اکبرا ندوی اورمولوی ذاکرالحق عمری کو االمنار اسلامک دعوہ سینٹر دبئی کی جانب سے ان کی تعلیمی میدان میں انجام دی جارہی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ایک پروقار تقریب میں انہیں المنار ایوارڈ برائے امتیاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اعزاز وزارة أوقاف دبي کے مفتی أعظم شیخ ڈاکٹر عیادہ الکبيسی مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے اور انہی کے دستِ مبارک سے یہ ایوارڈز پیش کیے گیے۔
مولوی صابرعلی اکبرا ندوی تقریباً 18 سال سے دبئی کے تعلیمی اداروں میں مختلف عہدوں پراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، موصوف گزشتہ 9 سال سے امبیسڈر اسکول دبئی میں شعبہ اسلامیات کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے مکمل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے دار العلوم ندوۃ العلماء کا رخ کیا جہاں انہوں نے فضیلت کی سند حاصل کی۔
مولوی ذاکرالحق عمری کی ابتدائی تعلیم جامعہ سلامیہ بھٹکل سے ہوئی اور اس کے بعد جامعہ دار السلام عمر آباد اپنی اعلیٰ تعلیم کی تکمیل کی ۔ اس کے بعد وہ دبئی میں اسکول کے میدان میں کئی سالوں سے اپنی خدمات انجام دےر ہے ہیں۔
فکروخبربھٹکل جامعہ اس شاندار اعزاز پر ان دونوں کی خدمت میں دِل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے