مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب عتیق الرحمن منیری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن منتخب

بھٹکل : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا انتیسواں اجلاسِ عام شہرِ گلستاں بنگلور میں جاری ہے۔ کل بورڈ کی میٹنگ دارالعلوم سبیل الرشاد میں منعقد کی گئی جس میں ملک کے موجودہ کئی اہم مسائل پر تجاویز منظور کی گئیں۔

اس موقع پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن منتخب بورڈ کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

مولانا مقبول احمد ندوی جنوبی ہند کی عظیم دینی درسگاہ اور فقہ شافعی کا مرکز جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم ہیں۔ موصوف جامعہ سے فارغ التحصیل علماء کا متحدہ ادارہ ابناء جامعہ ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سرپرست ہیں اور ہزار سالہ تاریخ رکھنے والا ادارہ جماعت المسلمین بھٹکل کے رکن بھی ہیں۔ مولانا موصوف مولانا ابوالحسن اسلامک اکیڈمی بھٹکل اور علی پبلک اسکول کے صدر بھی ہیں ۔ان کے علاوہ یہاں کے کئی اداروں میں موصوف بحیثیت رکن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جناب عتیق الرحمن منیری بھٹکل کی مشہور شخصیت جناب محی الدین منیری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند ہیں۔ موصوف سو سالہ قدیم ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر ہیں۔

یہ خبر پورے اہالیانِ بھٹکل کے لیے خوشی کا پیغام لائی ہے کہ مولانا مقبول احمد ندوی اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب عتیق الرحمن منیری کو بورڈ کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

فکروخبر بھٹکل دل کی گہرائیوں سے ان دونوں حضرات کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بھٹکل سے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدر مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی اور بانی و جنرل سیکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے روح رواں مولانا محمد الیاس صاحب ندوی بورڈ کے رکن ہیں۔
جناب اے کے حافظ کا صاحب ، جناب محی الدین منیری صاحب ، جناب سی اے سید خلیل الرحمٰن صاحب اور جناب عبدالغنی محتشم صاحب بھی بورڈ کے رکن رہ چکے ہیں۔

«
»

یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ کس کے دورِ حکومت میں سے زیادہ وقف نوٹس جاری ہوئے تھے : وزیرداخلہ کرناٹک

کلیوں کو میں سینے کا لہو دے کے چلا ہوں