ابناء جامعہ تینگن گنڈی یونٹ کے زیرِ اہتمام مولانا نعیم الدین اصلاحی کا درسِ قرآن

بھٹکل(فکروخبرنیوز) ابناء جامعہ تینگن گنڈی یونٹ کی جانب سے مولانا نعیم الدین اصلاحی (شیخ التفسیر جامعۃ الفلاح بلریا گنج یوپی) کے بھٹکل آمد کے موقع پر کل بعد نمازِ مغرب جامع مسجد سیدنا اہراہیم میں درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا موصوف نے قرآنِ کریم کی عظمت، افادیت پر نہایت جامع اور فکر انگیز خطاب کیا۔

اپنے درس میں مولانا نعیم الدین اصلاحی نے سورۂ حجر اور اس سے پہلے متصل سات سورتوں کی ابتدائی آیات کی تشریح کرتے ہوئے واضح کیا کہ قرآنِ کریم محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات ہے، جو انسان کو عقیدہ، عبادت، اخلاق اور معاشرت ہر میدان میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن انسان کے لیے نور، شفا اور ہدایت ہے، اور جو قوم اس سے اپنا تعلق مضبوط کر لیتی ہے وہ کبھی گمراہی کا شکار نہیں ہوتی۔

مولانا نے آیاتِ قرآنی کی روشنی میں یہ بھی بیان کیا کہ سابقہ امتوں کی اتنی تحریفات کی گئیں کہ اس کے ماننے والوں نے خود اس کا اعتراف کیا لیکن قرآن مجید وہ واحد کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے خود لی ہے اوریہ بات جس آیت میں بیان کی گئی ہے اس پر غور کرنے سے اندازہ ہوجائے گا کہ اس کو بیان کے لیے اللہ تعالیٰ نے تاکید در تاکید کا استعمال کیا ہے، انہوں نے انسان کی اصل کامیابی اور ناکامی کا اصل راز قرآن سے وابستگی یا دوری میں مضمر ہے، اور موجودہ دور میں امتِ مسلمہ کی اصلاح اور فلاح کا واحد راستہ بھی قرآنِ کریم سے گہرا رشتہ قائم کرنا ہے۔ انہوں نے سامعین کو قرآن سمجھ کر پڑھنے، اس پر غور و فکر کرنے اور اس کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی تلقین کی۔

امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک ڈاکٹر محمد سعد بلگامی نے بھی مختصراً خطاب کیا۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

مدھیہ پردیش: کسانوں کے احتجاج کے سامنے جھکی موہن حکومت، ’لینڈ پولنگ ایکٹ‘ مکمل طور سے ختم

والدین توجہ دیں! کم عمر بچوں کے لیے آن لائن تقریری مقابلہ