مودی کے اقتدار کا ساغر چھلکنے کے قریب اتحاد کی سیاست میں بھاجپا پست، اپوزیشن مست

تحریر: غوث سیوانی

گرنے دو تم مجھے ، میرا ساغر سنبھال لو
اتنا تو میرے یار کرو میں نشے میں ہوں
ان دنوں وزیراعظم نریندر مودی اوربی جے پی صدر امت شاہ کی حالت درج بالا شعر کی مصداق ہورہی ہے۔ وہ اقتدار کے نشے میں لڑکھڑا رہے ہیں اور ان کے ہاتھ سے اقتدار کا ساغر گرنے کے قریب ہے۔ مودی سرکار کی چار سال سے زیادہ کی مدت گزر چکی ہے اور اب اس کے پاس چند مہینے ہی بچے ہیں مگر اس بیچ اس نے عوام سے کئے اپنے سینکڑوں وعدوں میں سے کسی ایک وعدے کو بھی پوری طرح نہیں نبھایا۔ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کے اندر ،حکومت کے خلاف ،تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی،جس کا مقصد سررکار کو گرانا ہرگز نہیں تھابلکہ اس کے خلاف بحث کرانا مقصود تھا اور اس کام میں اپوزیشن پارٹیاں کامیاب رہیں۔ بحث کے دوران راہل گاندھی نے زبردست طریقے سے حکومت کی کھنچائی کی اور ان ایشوز کو اٹھایا جن سے حکومت بچتی رہی ہے۔ اپوزیشن کے دوسرے ممبران نے بھی حکومت کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں مگر مرکز کی سرکار کے لئے، اصل خطرہ، وہ اتحاد بن رہا ہے جو پورے ملک میں اس کے خلاف وجود میں آرہا ہے۔ اس وقت کانگریس بہت مضبوط پارٹی نہیں ہے اور تنہا بی جے پی سے مقابلے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے پھر بھی وہ بی جے پی کے بعد ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور علاقائی پارٹیوں کے مقابلے بھی سب سے بڑے خطے پر اثر رکھتی ہے۔ وہ مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، گجرات، پنجاب، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، آسام، کرناٹک، کیرل ، تلنگانہ، اڈیشا ، مہاراشٹر وغیرہ میں اپنا وجود رکھتی ہے اور ملک کے باقی حصوں میں دوسری بھاجپا مخالف پارٹیاں اس کے ساتھ اتحاد کے ذریعے جڑ رہی ہیں۔ یہی مورچہ بندی، بی جے پی کے لئے مشکل کھڑی کر رہی ہے اور نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔علاوہ ازیں مودی کے ترقی کے نعروں کی پول بھی کھل چکی ہے اور عوام کا بڑا طبقہ ، جس نے2014ء میں بی جے پی کو ووٹ کیا تھا، آج اس کے خلاف کھڑ انظر آرہا ہے۔
یوپی میں بھاجپا پست، اکھلیش ۔مایا مست
2019ء میں مرکز میں نریندر مودی کی حکومت واپس آئے گی یا نہیں؟ نریندر مودی، دوبارہ وزیراعظم بنیں گے یا نہیں؟ ان سوالوں کا بہترجواب

«
»

مدینہ منورہ میں حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ جاری

کانگریس پر ’’مسلم تشٹی کرن ‘‘کے الزام کی حقیقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے