گجرات کے مہسانہ میں دیوار گرنے سے کئی مزدور ملبے تلے دب گیے ، نو ہلاک

گجرات کے مہسانہ ضلع میں تعمیر کے دوران مٹی دھنسنے سے دو خواتین سمیت نو مزدورہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو گجرات کے مہسانہ ضلع کے کڑی قصبے کے قریب سٹینلیس سٹیل فیکٹری کی تعمیر کے دوران مٹی دھنس گئی۔ جس سے دو خواتین سمیت نو مزدور ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

کاڈی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پرہلاد سنگھ واگھیلا نے بتایا کہ جسل پور گاؤں میں جب یہ واقعہ پیش آیا تو مزدوروں نے ٹینک کے لیے 16 فٹ گہرا گڑھا کھودا تھا۔

تقریباً دو گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں فائر بریگیڈ، پولیس اور مزدوروں کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ڈھیر سے نو لاشیں نکالی گئیں، جب کہ ایک شخص کو بچا لیا گیا۔

اہلکار نے کہا کہ وہ سٹیلینکس سٹین لیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مقام پر تعمیراتی کام میں مصروف تھے۔

ایکس پر پی ایم او کی طرف سے جاری ایک بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ واقعہ "انتہائی افسوسناک” ہے۔

مہسانہ، گجرات میں ہونے والے حادثے میں ہر مرنے والے کے لواحقین کو PMNRF کی طرف سے  2 لاکھ  روپیے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپیے دئیے جائیں گے۔

چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل نے ایکس پر ایک پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا  اور کہا ہے کہ گجرات کے مہسانہ میں دیوار گرنے سے پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ جن لوگوں نے اس میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ان کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ خدا انہیں صبر دے۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔