مہنگائی نے اسرائیلی عوام کو خیرات کا محتاج بنا دیا، ہر تین میں سے ایک خاندان غربت کا شکار:رپورٹ

تل ابیب :(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں جاری جنگ اور نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں غربت اور مہنگائی نے خطرناک حد اختیار کر لی ہے۔ لاکھوں اسرائیلی خاندان یومیہ خوراک کے لیے خیراتی اداروں پر انحصار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن مائیر کوہن نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ملک میں بھوک کا عالم یہ ہے کہ لوگ کھانے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں، اور حکومت انہیں ایک وقت کے کھانے کی ضمانت دینے میں بھی ناکام ہو چکی ہے۔”

مقامی خیراتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک اسرائیلی خاندان شدید غربت کا شکار ہے، اور جنگی پالیسیوں نے داخلی معاشی بحران کو مزید بدتر کر دیا ہے۔

یہ خبر ایکسپریس نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

بھٹکل واطراف میں فطرہ کی تقسیم

شجاعیہ میں اسرائیلی حملہ: رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر، 38 فلسطینی شہید، درجنوں لاپتا