ایل ایچ بی کوچز کے ساتھ پہلی مرتبہ بھٹکل پہنچی متسی گندھا ایکسپریس

بھٹکل : منگلورو اور ممبئی لوک مانیا تلک کے درمیان چلنے والی مشہور متسیگندھا ایکسپریس اب ایل ایچ بی کوچ میں تبدیل کی گئی ہے۔ آج اس ٹرین کا ایم پی کوٹا سرینواس نے اس کا آغاز کیا، یہ ٹرین آج بھٹکل شام 5:24 منٹ پر پہنچی۔ مسافر ٹرین کی سہولیات دیکھ کر پھولے نہیں سمائے۔ گذشتہ کئی سالوں سے منگلور اور ممبئی کے درمیان دوڑنے والی یہ ٹرین پرانی ہوچکی تھی اور غیر آرام دہ بھی تھی۔

ڈائجی ورلڈ کے مطابق دیراج شیٹی نے سب سے پہلے سوشیل میڈیا پر اس مسئلہ کو اٹھایا اور ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس کی کئی لوگوں نے حمایت کی انہوں نے بتایا کہ متسیگندھا ایکسپریس کے ساتھ ہمارے جذبات جڑے ہوئے ہیں۔ کئی سالوں سے اس کے کوچز تبدیل نہیں کیے گیے، یہ ٹرین پچاس سال سے چل رہی ہے ، اب آخر کار پرانے کوچز کو نئی ڈبوں سے بدل دیا گیا۔

«
»

سنبھل تشدد معاملہ : مزید مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں

کشی نگر مسجد پر بلڈزور کارروائی پر سپریم کورٹ شدید برہم