بھٹکل (فکر و خبر نیوز) پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور شہر میں خاص کر گرمی کے موسم میں پانی کی کمی ہونے کی وجہ سے پینے کا پانی کی دستیابی ایک اہم مسئلہ بن جاتا ہے اور صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم بھی لینے کے امکانات رہتے ہیں۔ لہذا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے کل رات تراویح کے بعد مسجد سیدنا اسماعیل کے احاطے میں شاندار اسپورٹس سینٹر کی جانب سے محلے کی عوام کے لیے پیور واٹر فلٹر کا افتتاح مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی اور مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ خوشی کی بات یہ رہی کہ محلے کے برادران وطن بھی کثیر تعداد میں موجود رہے۔ مولانا عبدالعلیم صاحب نے پانی کی فراہمی پر جو اجر و ثواب متعین ہیں اس کی روشنی میں اپنی بات رکھتے ہوئے اس واٹر فلٹر کے شروع کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے بھائی چارے پر زور دیا اور اور اس پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس واٹر فلٹر سے بڑی تعداد میں برادران وطن بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
اس موقع پر تنظیم ، میونسپل کونسل اور ساتھ ہی ساتھ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری جناب مبشر ہلارے وغیرہ بھی موجود تھے۔