میپ پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کرنے کا نتیجہ ، بہار کا ایک خاندان گھنے جنگلات میں رات بسر کرنے پر ہوا مجبور

بیلگاوی :  سڑک میپ پربھروسہ کرنے والا بہار سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان کرناٹک کے خانہ پور کے جنگل میں پھنس گیا جسے بڑی کوششوں کے بعد وہاں سے بحفاظت نکالا گیا۔

بہار سے گوا کا سفر کرنے والے ایک خاندان نے میپ کے ذریعہ گوا کا سفر کررہے تھے۔ اس دوران انہیں ایک راستے کی ہدایت دی گئی۔ ان کی کارشیرولی اور ہیمڈاگا کے قریب جنگل میں آٹھ کلومیٹر تک سفر کرتے ہوئے آگے بڑھی۔ آزمائش اس وقت شروع ہوئی جب موبائل نیٹ ورک کا سگنل ملنا بند ہوگیا۔ وہ ایک گھنے جنگل میں پھنس چکے جہاں سے واپسی کے لیے انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا۔ مجبورآ انہوں نے اس خوفناک جنگل میں بھی اپنی کار پر ہی رات گذاری۔

صبح کے وقت انہوں نے موبائل نیٹ ورک کے لیے چار کلومیٹر کا سفر پیدل طئے کیا۔ اور ہنگامی ہیلپ لائن 112 سے مدد کی درخواست کی جس پر پولیس نے ان کی بروقت مدد کی۔

یاد رہے کہ اتر پردیش کے بریلی ضلع میں گذشتہ مہینے تین لوگوں کی موت اس وقت ہوئی جب میپ غلط طریقے سے ان کی کار کو زیر تعمیر پل تک لے گیا جس کے نتیجہ میں  کار ایک دریا میں گرگئی۔