سوشیل میڈیا کے غلط استعمال نے نوجوانوں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے : منکی میں عید الفطر کے موقع پر مولانا شکیل احمد ندوی کا خطاب

منکی میں قاضی و خطیب جماعت المسلمین مولانا شکیل احمد صاحب سکری ندوی کی امامت میں اردو ہائی اسکول کے وسیع وعریض میدان میں عید الفطر کی دوگانہ ادا کی گئی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو دین و شریعت کا پابند بن زندگی گزارنے کی نصیحت کی خصوصا موبائیل کے غلط استعمال سے بچنے پر زور دیا ، سوشیل میڈیا کے غلط استعمال کی وجہ سے پیش آنے والی بُرائی کا حوالہ دیتے ہوئے صاف الفاظ میں مولانا نے کہا کہ اس کی وجہ سے نوبت خلع اور طلاق تک پہنچ گئی ہے۔
مولانا نے معاشرے کی عورتوں اور کالج کی بچیوں کو سوشیل میڈیا کم سے کم استعمال کرنے کی نصیحت کی ،
مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناحق کسی پر بہتان لگانے، کسی کا مال ہڑپنے ، حرام و حلال کی تمیز کۓ بغیر مال کمانے اور اِن جیسے کئی غیر شرعی طریقوں کے تذکرے کے بعد دینی احکامات کو اپنی زندگی کو لازمی جزو بنانے کی بات کہی۔
سکریٹری جماعت المسلمین منکی جناب حسن باپو حسن باپا صاحب نے منکی کی جماعت ، دیگر خلیجی جماعتوں ، تعلیمی اداروں اور اسپورٹس سینٹروں کی جانب مشترکہ طور پر عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
رپورٹ : مولوی تعظیم قاضی ندوی

«
»

وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں کالے کرتے میں پہنچے عمران پرتاپ گڑھی، اپوزیشن کا سخت احتجاج

بھٹکل میں پورے جوش وخروش کے ساتھ عید الفطر منائی گئی : مولانا عبدالعلیم صاحب ندوی کا پرمغز خطاب