منگلور: کار میں لگی اچانک آگ ، ماں اور دو بچے محفوظ

منگلورو : ایک کارآگ کی لپیٹ میں آنے کا واقعہ مین روڈ کنی گولی میں آج پیش آیا۔

جاسمین نے اپنی کار کنی گولی مارکیٹ کے سامنے کھڑی کردی تھی ، اس دوران کار سے دھویں کا اخراج ہونے لگا۔

اس دوران خاتون اور دو بچوں نے مدد کے لیے آواز لگائی اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر ماں اور اس کے دو بچوں کو بچالیا۔

راگھویندرا پربھو اور دیگر لوگوں نے قریبی پٹرول بنک سے آگ بجھانے کا آلہ لاکر آگ پر قابو پالیا۔