منگلورو ایرپورٹ پر ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے زائد مالیت کا سونا ضبط

منگلورو:  منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے (ایم آئی اے) پر 8 سے 11 دسمبر کے درمیان دبئی اور ابوظہبی سے آنے والے تین مسافروں پاس سے کسٹمز افسران نے  ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے زائد مالیت کا سونا اور زعفران ضبط کیا ہے۔

مسافر کو اپنے پائجامے کے اندر پیسٹ کی شکل میں سونا چھپایا تھا۔

مسافر کے جسم میں چھپائے جانے کے بعد بیضوی شکل کی دو چیزوں میں سونا برآمد ہوا۔ اضافی تحقیقات سے پاؤڈر کی شکل میں سونا ایک کارٹن باکس کے اندر چھپایا گیا تھا، اس کے ساتھ 24 قیراط سونے سے بنی چھوٹی انگوٹھیاں جن کا وزن 1,429 گرام تھا اور 48 گرام وزنی 18 قیراط سونے کے زیورات تھے۔

کسٹم افسران نے سونے کے ساتھ ساتھ زعفران بھی ضبط کرلیا ہے۔

مزید کسٹم حکام نے 478 گرام زعفران قبضے میں لے لیا۔ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 1.15 کروڑ روپے ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

(منگلورو ٹوڈے کے ان پٹ کے ساتھ)