ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی   : 19 افراد ہلاک

ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی۔

سیلابی ریلے نے رہائشی علاقے میں داخل ہوکر اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

ملائیشیا میں سوا لاکھ اور تھائی لینڈ میں 15 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جنھیں ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا جہاں پینے کے پانی اور خوراک کے فقدان کا سامنا ہے۔

تھائی لینڈ کے 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا جب کہ ملائیشیا کے بھی صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

درخت، کھمبے، ہورڈنگز اور بورڈز گر گئے۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ دونوں ممالک میں مجموعی طور پر 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔