” مکتوباتِ مرشدِ امت”حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی“ کی رونمائی

لکھنو : آج مورخہ16/ ربیع الثانی 1446ھ مطابق30/اکتوبر2024ء حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی مرحوم کے خطوط کا مجموعہ بنام’’مکتوبات مرشد امت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی“ معروف مصنف اور بہت سے خصوصی نمبرات کے مرتب مولانا محمد ناصر سعید اکرمی صاحب کی شائع کردہ کتاب کی رونمائی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں اہم شخصیات کی موجودگی میں عمل میں آئی۔

اس پر وقار تقریب میں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب(صدرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

حضرت مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی صاحب(ناظم ندوۃ العلماء وسکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)

اور مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی صاحب(ناظر عام ندوۃ العلماء لکھنؤ) اور دیگر اراکین مجلس انتظامیہ بھی شریک تھے جنہوں نے اس پر بڑی خوشی اور مسرت کا اظہار فرمایا۔

اللہ تعالی اس مجموعہ کو شرف قبولیت بخشے۔آمین

نام کتاب: مکتوبات مرشد امت حضرت مولاناسید محمد رابع حسنی ندویؒ

مرتب:         محمد ناصر سعید اکرمی

صفحات: 432       قیمت:380

ناشر: معہد الامام حسن البنا بھٹکل،کرناٹک

  (+91 8088689122)

رپورٹ

ذو القرنین قاضیا ندوی

دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ