بھٹکل : مکتب جامعہ اسلامیہ نوائط کالونی کے طلبہ نے پیش کیا خوبصورت ثقافتی پروگرام

بھٹکل : مکتب جامعہ اسلامیہ بھٹکل نوائط کالونی کا ثقاتی پروگرام بروز جمعرات رات ساڑھے آٹھ بجے مکتب کے احاطہ میں منعقد کیا گیا جس میں طلبہ نے اپنا دلچسپ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ طلبہ نے مختلف انداز میں مختلف پروگرام پیش کیے جس پر سامعین نے ان کی ہمت افزائی کی اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔

مختلف زبانوں میں طلبہ نے حمد ، نعتیں اور تقاریر پیش کیں جس سے اندازہ ہوا کہ عربی اور اردو کے ساتھ ساتھ طلبہ کو دیگر زبانوں میں آگے بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

دنیا کے مشہور چینلوں کے پروگرام کے ذریعہ طلبہ نے یہ واقف کرانے کی کوشش کی کہ مدرسہ کے طلبہ دنیا کے حالات سے بھی واقف ہوتے ہیں اور اسلامی نقطۂ نظر سے ان کو سمجھنے کی بھی کوشش کرتے ہیں نیز ان حالات میں دعوتی ذمہ داریاں بھی ادا کرنے کے مواقع سے فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔

پروگرام میں نوائطی تہذیب و ثقافت کی بھی جھلکیاں دیکھنے میں آئیں اور معاشرہ میں رونما ہونے والے مختلف واقعات کی روشنی میں طلبہ نے حاضرین کو بھی اپنے بچوں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس دلایا۔
فکروخبر ، ساحل آن لائن ، بھٹکل نیوز ڈاٹ کام ، مجلس اصلاح وتنظیم وغیرہ کے کردار پر مشتمل ایک خوبصورت پروگرام طلبہ نے بہترین انداز میں پیش کیا جس میں انہوں نے اپنی مخصوص انداز میں والدین کوموبائل اور دیگر غیر ضروری امور میں اپنا وقت صرف کرنے کے بجائے ان کے پیچھے اپنے قیمتی وقت کو صرف کرنے کا پیغام دیا۔

آخر میں مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے جمیع طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی روشن مستقبل کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔