مدرسہ دار التعلیم بھٹکل میں 17 دسمبر منگل کو منعقد ہورہا ہے حفاظ کے اعزاز میں پروگرام ، امیر شریعت تلنگانہ وآندھرا کریں گے شرکت ، طلبہ کا دلچسپ ثقافتی پروگرام بھی ہوگا پیش

بھٹکل : مدرسہ دار التعلیم والتربیہ مخدوم کالونی کے زیر اہتمام حفاظ کے اعزاز میں ایک جلسہ ان شاء اللہ بتاریخ 14 جمادی الأخریٰ 1446 ہجری مطابق 17 دسمبر 2024 بروز منگل بعد نمازِ عشاء ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے مدرسہ کے احاطہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔

یہ پروگرام صدر مجلس احیاء المدارس بھٹکل مولانا محمد ایوب صاحب ندوی کے زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی امیر شریعت تلنگانہ وآندھرا مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب مفتاحی اورناظم جامعہ الٰہیہ ونائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھرا مولانا عبدالرحیم بانعیم صاحب مظاہری شرکت کررہے ہیں۔ ان کے علاوہ مہمانانِ اعزازی کے طورپر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی ، قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی اور امام وخطیب مخدومیہ جمعہ مسجد بھٹکل مولانا نعمت اللہ ندوی شرکت کررہے ہیں۔

پروگرام میں مدرسہ کے طلبہ کا دلچسپ پروگرام بھی پیش کیا جائے گا اور علمائے کرام کے خطابات بھی ہوں گے۔

تمام احباب سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔