بھٹکل : مدینہ ویلفیئر سوسائیٹی کے قیام کے 38 سال پر دوروزہ عظیم الشان اجلاس 14 اور 15 نومبر بروز جمعرات و جمعہ سوسائٹی آفس کے سامنے، مدینہ کالونی بھٹکل میں منعقد ہورہا ہے جس میں اساسی و قدیم ممبران کی تہنیت ، 38 سالہ خدمات پر مشتمل مختصر ڈاکومنٹری اور تعلیمی میدان میں اپنے جوہر دکھانے والوں کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ اس موقع پر سوسائیٹی کی عمارت کی اندرونی تزئین کے مکمل ہونے پر عمارت کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا۔
پروگرام کی مکمل تفصیلات
پہلی افتتاحی نشست: 14 نومبر 2024 ء بروز جمعرات بعد عصر 15: 4 تا مغرب اساسی و قدیم ممبران کی تہنیت
مہمان خصوصی: جناب مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی (مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل )
دوسری نشست : 14 نومبر 2024 ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء 8:30 تا 11 بجے۔
سوسائٹی کی 38 / سالہ خدمات پر مشتمل مختصر ڈوکومیٹری دکھائی جائے گی۔
مہمان خصوصی جناب مولانا زكريا صاحب برماور ندوی (امام و خطیب مدینه جمعه مسجد بھٹکل )
تیسری نشست : 15 نومبر 2024 ء بروز جمعہ بعد عصر تا مغرب تعلیمی ایوارڈ
مہمان خصوصی جناب مولانا محمد الياس صاحب فقی احمد ا ندوی
(بانی و جنرل سیکریٹری علی پبلک اسکول بھٹکل)
عوام الناس سے اس پروگرام میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔